ایران امریکا جنگ بندی کی امید، اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر تیزی

image

پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کی بڑھتی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو اس ہفتے مجموعی طور پر 226 ارب 87 کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار 248 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ میں 1.36 فیصد نمو کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 8 ہزار پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا جبکہ ہفتہ وار بلند ترین سطح 169,624 پوائنٹس اور کم ترین سطح 161,613 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ کے اوسط یومیہ تجارتی حجم میں 39.9 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 49 کروڑ 80 لاکھ شیئرز رہا، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت بھی 5.3 فیصد کم ہو کر 8 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں ہفتہ وار 227 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی مالیت بڑھ کر 18 ہزار 616 ارب روپے تک پہنچ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US