پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی اسٹار کریم بینزیما کی خانہ کعبہ میں طواف کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری پوسٹ کر دی، جس کے بعد یہ ویڈیو عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
بینزیما کی طوافِ کعبہ ویڈیو پر رونالڈو کے ری پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی لیگ میں آنے کے بعد رونالڈو روایتی سعودی لباس میں کئی بار نظر آچکے ہیں،وہ اس سے قبل مختلف مواقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دیتے رہے ہیں جبکہ ان کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے مثبت انداز میں سراہا ہے۔