رونالڈو کی شاندار کارکردگی، النصر نے 7 سال بعد سعودی پرو لیگ ٹائٹل جیت لیا

image

النصر نے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

جمعرات کو کھیلے گئے سیزن کے آخری میچ میں النصر نے دماق کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 7 سال بعد ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ میں النصر کی جانب سے سادیو مانے نے پہلے ہاف میں گول کر کے برتری دلائی جبکہ دوسرے ہاف میں کِنگسلے کومان نے 52ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ دماق نے پنالٹی پر ایک گول کر کے خسارہ کم کیا۔

اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے 63ویں منٹ میں گول اسکور کیا اور پھر 18 منٹ بعد اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول داغ کر النصر کی فتح کو یقینی بنایا۔

رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث النصر نے میچ 1-4 سے جیت کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ شائقین کو یادگار لمحات بھی فراہم کیے۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے میدان میں جشن منایا جبکہ رونالڈو نے ڈرم بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US