امریکا: ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہننے کا ریکارڈ

image

امریکا سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف ایک منٹ میں 32 ٹی شرٹس پہن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ریاست آئیڈاہو کے رہائشی ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی ٹی شرٹس سے متعلق متعدد حیران کن ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، جن میں 30 سیکنڈ کے اندر زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹس پہننے اور تیزی سے 10 ٹی شرٹس پہننے جیسے کارنامے شامل ہیں۔

اس بار انہوں نے “ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹی شرٹس پہننے” کا چیلنج قبول کیا اور ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

ڈیوڈ رش کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر ایک آسان کام لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ انتہائی مشکل اور جسمانی طور پر تھکا دینے والا چیلنج ہے۔ ان کے مطابق جیسے جیسے ٹی شرٹس کی تہیں بڑھتی جاتی ہیں، جسم کی حرکت محدود ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ہر نئی شرٹ پہننا مزید مشکل ہوتا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ چند شرٹس کے بعد صورتحال یہ ہو جاتی ہے کہ صرف وقت کے خلاف نہیں بلکہ کپڑوں کے ساتھ بھی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ بازوؤں کی حرکت محدود ہو جاتی ہے اور جسم ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی سخت گرفت میں آ گیا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US