آئی پی ایل میں ناخوشگوار واقعہ، بھارت میں چئیرلیڈرز بھی غیر محفوظ

image

بھارت میں چئیرلیڈرز بھی محفوظ نہیں۔

گزشتہ روز آئی پی ایل کے میچ میں چئیر لیڈرز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز اور لکھنو سپر جائنٹس کے درمیان میچ میں شائقین کی جانب سے چئیرلیڈرز کے ساتھ بدتمیزی کا واقع رپورٹ ہوا شائقین کرکٹ نے لکھنؤ اسٹیڈیم میں چئیر لیڈرز کے ساتھ نازیبا الفاظ اور بدتمیزی کی۔

اسٹیڈیم سے موصول ہونے والی ویڈیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ شائقین کے خلاف کارروائی کی۔

خواتین پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود تھیں، خواتین پولیس اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کرنے اور ملوث افراد سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US