ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے لیے ڈنر کا اہتمام

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

یہ عشائیہ لاہور کے ایک مقامی نجی ریسٹورنٹ میں دیا گیا، جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

طویل اور سخت ٹریننگ سیشنز کے بعد اس ڈنر کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر ریلیکس کرنا اور ان کے مابین ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US