خیبر پختونخوا میں جاری ایک لوکل کلب میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر احسان اللہ آپے سے باہر ہوگئے اور ان کی بیٹر کے ساتھ سخت تلخ کلامی ہوئی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب احسان اللہ بالنگ کے لیے رن اپ لے کر آئے، لیکن این وقت پر بیٹر کسی وجہ سے وکٹ چھوڑ کر پیچھے ہٹ گیا۔ اس بات پر فاسٹ بالر شدید غصے میں آ گئے اور گیند ہاتھ میں لیے سیدھے بیٹر کی طرف بڑھ گئے۔
احسان اللہ نے بیٹر کے قریب جا کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میدان کے بیچوں بیچ تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ صورتحال کو بڑھتا دیکھ کر فیلڈ امپائرز نے فوری مداخلت کی اور دونوں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے دور کرتے ہوئے پیچھے جانے کی ہدایت کی، جس پر معاملہ رفع دفع ہوا۔