پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے مہمان ٹیم کے اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔
پاکستان پہنچنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم آج شام 6 بج کر 30 منٹ پر اپنے پہلے کرکٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، جہاں کھلاڑی راولپنڈی کے میدان میں نیٹ پریکٹس کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا اور سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔