پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ چار روزہ لیول ون کوچنگ کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے، جس میں 30 امیدواروں نے شرکت کی۔
اس کورس کے دوران شرکاء کو جدید کوچنگ کے طریقہ کار، جدید تکنیک اور میچ کے دوران کارآمد حکمتِ عملی وضع کرنے کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے پروگرام کے تحت ملک بھر میں نئے کوچز کی تیاری کے لیے یہ لیول ون کوچنگ کورسز کراچی کے علاوہ پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نچلی سطح پر کرکٹ کی کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔