پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لگایا گیا تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
کیمپ کے چوتھے اور آخری روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے (LCCA) گراؤنڈ میں مختلف ٹریننگ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ فیلڈنگ کوچ کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی فیلڈنگ ڈرلز کا اہتمام کیا گیا تاکہ کیچنگ اور گراؤنڈ فیلڈنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
فیلڈنگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کے درمیان ایک سینیریو (حکمتِ عملی) میچ بھی کھیلا گیا۔ کیمپ کے دوران کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور گیم اویئرنیس (میچ کی سوجھ بوجھ) پر بھرپور کام کیا، جبکہ سینیریو میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی مختلف میچ صورتحال سے ہم آہنگی اور دباؤ میں کھیلنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔
تربیتی کیمپ کی تکمیل کے بعد، پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پیر کی صبح سات بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوگی۔