آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مچل مارش اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے

image

آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مچل مارش اگلے ہفتے راولپنڈی میں اپنی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جہاں وہ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

مچل مارش حال ہی میں آئی پی ایل (IPL) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے بہترین فارم میں دکھائی دیے، جہاں انہوں نے ایک شاندار سنچری بھی اسکور کی۔ وہ آل راؤنڈر کیمرون گرین اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ کے باقی کھلاڑی اور آفیشلز دو الگ الگ گروپس میں پہلے ہی راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔

کیمرون گرین نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی اور وہ 25 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ لیگ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی رہے ہیں، جبکہ جوش انگلس نے بھی لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے آخری چند میچوں میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل رنز بنائے۔ لکھنؤ کی ٹیم ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی، تاہم گرین کی ٹیم (کولکتہ) کے پاس اب بھی آگے بڑھنے کا موقع موجود ہے، جس کی حتمی صورتحال آج واضح ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف اس ون ڈے سیریز کے لیے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت اپنے کئی صفِ اول کے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے یا انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا، جن میں باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ بولر مچل اسٹارک شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US