پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی اپنے قربانی کے جانوروں کی خصوصی دیکھ بھال میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں سرفراز احمد کو کبھی اپنے جانوروں کو نہلاتے، کبھی انہیں سنوارتے اور کبھی واک کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے سادہ اور محبت بھرے انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین کی جانب سے سرفراز احمد کے عاجزانہ رویے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نہ صرف کرکٹ کے میدان میں اپنی کارکردگی سے دل جیتتے ہیں بلکہ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی سادگی، محبت اور اپنائیت کی خوبصورت مثال پیش کرتے ہیں۔
شائقین نے سرفراز احمد کی قربانی کے جانوروں کے ساتھ محبت اور خلوص بھرے انداز کو عیدالاضحیٰ کی حقیقی روح قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔