پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، کاروبار مثبت زون میں بند

image

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیل کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار مثبت رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہی 2900 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ میں تیزی کے باعث ایک لاکھ 68 ہزار، 69 ہزار، 70 ہزار اور 71 ہزار پوائنٹس کی اہم حدیں بحال ہو گئیں۔

کاروباری سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3881 پوائنٹس اضافے کے بعد 171725 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مالیاتی ادارے اور بڑے سرمایہ کار ایک بار پھر مارکیٹ میں متحرک نظر آئے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

مارکیٹ میں فرٹیلائزر، بینکنگ، سیمنٹ، انرجی اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US