پی ایچ ایف میڈیا سیل کے مطابق، پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے زیر اہتمام قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم ایشین ہاکی فیڈریشن (AHF) کے زیراہتمام منعقد ہونے والے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کی یہ جونیئر ٹیم کراچی سے جاپان کے شہر اوساکا کے لیے اڑان بھرے گی، جہاں ٹورنامنٹ کے مقابلے شیڈول ہیں۔
قومی اسکواڈ کی قیادت ہیڈ کوچ اور نامور اولمپین قمر ابراہیم کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ پر مشتمل یہ قافلہ آج رات 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی سے جاپان کے لیے روانہ ہوگا۔
جاپان روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔