آئرلینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے ڈبلن روانہ

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے دبئی کے راستے ڈبلن روانہ ہوگئی ہے۔

اس اہم ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز اور میزبان آئرلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی، جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیل کر مہم کا آغاز کرے گی۔

یہ ٹرائی سیریز اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم کڑی تصور کی جا رہی ہے، جس سے کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ سے قبل اپنی فارم اور کنڈیشنز کو پرکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US