اے ٹی ایم فراڈ کی روک تھام: مرکزی بینک کی سیکیورٹی نظام سخت بنانے کی ہدایت

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم فراڈ کی روک تھام کے لیے تمام کمرشل بینکوں کو سیکیورٹی نظام مزید مؤثر اور سخت بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق بینکوں کو اے ٹی ایم بوتھس پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو 24 گھنٹے فعال رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں صارفین کو فوری آگاہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

مرکزی بینک نے صارفین کے تحفظ کے لیے عالمی معیار کے چِپ اینڈ پن کارڈز کے اجرا کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز میں فراڈ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مشینوں میں ضروری حفاظتی آلات کی تنصیب یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سسٹمز اور متعلقہ سافٹ ویئرز کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جائے اور بینکنگ نیٹ ورکس کے درمیان محفوظ اور خفیہ رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگر کوئی صارف اے ٹی ایم فراڈ کا شکار ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کرے، جبکہ شکایت کے بروقت ازالے کی صورت میں صارفین اسٹیٹ بینک کے آن لائن شکایتی پورٹل سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US