پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں ایک بار پھر تاخیر سامنے آگئی ہے، جبکہ قومی ایئرلائن کی انتظامی باگ ڈور نجی شعبے کو منتقل نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو 25 مئی تک ممکنہ خریدار کنسورشیم کے حوالے کیا جانا تھا، تاہم یہ عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ کنسورشیم کے سربراہ عارف حبیب دیگر نمائندوں کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ کنسورشیم آج پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول سنبھال نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرلائن کے انتظامی اختیارات کی منتقلی سے متعلق مذاکرات ابھی جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انتظامی اور مالی امور پر مشاورت کے باعث نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے، جبکہ حکومت اور کنسورشیم کے درمیان بات چیت جاری ہے۔