اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جہاں ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج استحکام رہا اور اس کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 56 پیسے پر برقرار رہی۔