پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے کیونکہ کپتان مچل مارش کی شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ طویل لیگ کے باعث وہ تھکن کا بھی شکار رہے، جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر مچل مارش دستیاب نہ ہوئے تو جوش انگلس ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار ہوں گے، جبکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ پہلے ہی آئی پی ایل مصروفیات کے باعث ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مچل مارش کی غیر موجودگی میں اولی پیک کے انٹرنیشنل ڈیبیو کا امکان بھی روشن ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دو میچز 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہیں۔