ٹیم سلیکشن میں انفرادی نہیں اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جا رہی ہے، کوچ

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، محمد رضوان ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کپتان تھے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے واضح کیا کہ ان کی آمد سے قبل بھی محمد رضوان نہ تو ٹی20 ٹیم میں شامل تھے اور نہ ہی قیادت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹایا جائے، کیونکہ ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں انفرادی کارکردگی کے بجائے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال میں کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو مزید آپشنز پر غور کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US