حج کے موقع پر پاکستانی کرکٹ کے نامور سابق کھلاڑیوں اور شخصیات کی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
کرکٹ کے میدان سے دین کی طرف رجحان اختیار کرنے والے سابق لیجنڈری اوپنر سعید انور، سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور گلوکار و اینکر فخر عالم اس وقت فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
حج کے دوران ان شخصیات کی ملاقات ہوئی، جس کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
یہ تصویر سب سے پہلے فخر عالم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر نیک خواہشات اور تعریفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین اس ملاقات کو روحانی اور یادگار لمحہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے اس تصویر کو مثبت پیغام اور اتحاد کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔