امریکا ایران مذاکرات کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، قیمتوں میں کمی

image

امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اتار چڑھاؤ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی بیشی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق پیچیدہ مذاکرات کے باعث عالمی تیل مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.42 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 98.16 ڈالر ہو گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.66 ڈالر کمی کے بعد 92.23 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US