پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے اور پاکستان ٹیم کی جانب سے سب کو عید مبارک۔
قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری طرف سے آپ سب کو بہت زیادہ عید مبارک ہو، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے دنیا بھر کے پاکستانیوں اور مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔
آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حارث روف نے بھی قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قومی کرکٹرز نے اپنے پیغامات میں عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیاں اپنے رشتے داروں، دوستوں اور ضرورت مند افراد کے ساتھ بانٹیں، جبکہ قربانی کا گوشت اُن لوگوں تک بھی پہنچائیں جو قربانی نہیں کر سکے۔کرکٹرز نے شہریوں کو صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گلی محلوں کو صاف رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔