وسیم اکرم نے رمی جمرات میں بھی بولنگ ایکشن دکھا دیا

image

پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم ان دنوں حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں “سوئنگ کے سلطان” رمی جمرات کے دوران شیطان کو اپنے مخصوص بولنگ ایکشن کے انداز میں کنکریاں مارتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ بعد ازاں خوشی کا اظہار بھی کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو دلچسپ اور یادگار قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کئی سابق کرکٹرز اور شوبز شخصیات بھی فریضۂ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US