31 مئی 2026 کو نایاب فلکیاتی منظر، ماہ کا دوسرا مکمل چاند نظر آئے گا

image

31 مئی 2026 کو آسمان پر ایک خاص فلکیاتی منظر دیکھا جائے گا، جب ایک ہی مہینے میں دوسری بار مکمل چاند نمودار ہوگا۔ماہرین کے مطابق مئی کا پہلا مکمل چاند یکم مئی کو دیکھا گیا تھا، جبکہ اب اسی مہینے کا دوسرا مکمل چاند 31 مئی کو نظر آئے گا، جسے عام طور پر “بلیو مون” کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی اصطلاح کے مطابق بلیو مون سے مراد چاند کا نیلا رنگ نہیں ہوتا بلکہ ایک ہی انگریزی مہینے میں دوسری بار آنے والا مکمل چاند ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے باعث سال 2026 میں 12 کے بجائے 13 مکمل چاند دیکھے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بلیو مون کی دو اقسام ہوتی ہیں، سیزنل اور منتھلی بلیو مون، جبکہ آخری منتھلی بلیو مون اگست 2023 میں دیکھا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی کے دونوں مکمل چاند “مائیکرو مون” ہوں گے، یعنی عام مکمل چاند کے مقابلے میں چھوٹے اور کم روشن نظر آئیں گے۔

ماہرین کے مطابق اس وقت چاند زمین سے تقریباً 4 لاکھ 6 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ معمول سے تقریباً 7 فیصد چھوٹا اور 30 فیصد کم روشن دکھائی دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US