آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: سیریز کا آغاز آج ہوگا

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبلن میں ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

اس سیریز کا آغاز آج 28 مئی سے ڈبلن کے کاسل ایونیو کرکٹ گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے اور انہیں آئی سی سی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

لاہور کے تربیتی کیمپ اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد فاطمہ ثناء کی قیادت میں قومی ٹیم کا مورال انتہائی بلند ہے اور وہ ورلڈ کپ سے قبل بہترین کمبینیشن آزمانے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ہوگا، جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، جبکہ آئرلینڈ کے خلاف میچز 31 مئی اور 4 جون کو ہوں گے، اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ 3 جون کو کھیلا جائے گا۔

قومی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ مضبوط ٹیمیں ہیں جن کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا اور ورلڈ کپ سے قبل یہ ہر میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US