کراچی میں منعقدہ انڈر 19 ویمنز اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ملک بھر سے 30 نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کیچنگ، گراؤنڈ فیلڈنگ، تھرونگ ایکیوریسی اور فیلڈ اویئرنس کے ساتھ ساتھ پاور ہٹنگ، ماڈرن ڈے بیٹنگ، مثبت مائنڈ سیٹ، یارکرز، سلو ڈلیوریز، وائیڈ یارکرز اور ٹارگٹ بولنگ کی خصوصی پریکٹس کروائی گئی۔
کیمپ کوچ محمد مسرور کے مطابق اس کیمپ کا بنیادی مقصد فیلڈنگ اسٹینڈرڈ، جدید بیٹنگ اور گیم اویئرنس کو بہتر بنانا تھا اور کیمپ کے اختتام تک کھلاڑیوں کی فٹنس، اعتماد اور ذہنی تیاری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض کھلاڑیوں کے لیے یہ پہلا انڈر 19 کیمپ تھا جو ان کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ثابت ہوا، اور یہ موجودہ کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کے لیے بہتر نتائج دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، تاہم مسلسل بہتری اور انٹرنیشنل معیار حاصل کرنے کے لیے ایسے مزید کیمپس کا انعقاد ضروری ہے۔