آئرلینڈ میں منعقدہ ٹرائی نیشن سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈبلن کے آئرلینڈ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر میں پاکستان ویمنز ٹیم کے پریکٹس سیشن کا تیسرا روز بھی مکمل ہوگیا ہے۔
کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرِ نگرانی بیٹنگ اور بولنگ کے مختلف سیشنز میں حصہ لیا، جبکہ فٹنس اور اسکل بیسڈ ڈرلز پر بھی بھرپور توجہ دی گئی۔
پاکستان ویمنز ٹیم ٹرائی سیریز میں اپنی مہم کا آغاز کل، 29 مئی کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے میچ سے کرے گی۔