آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے آل ویمن میچ آفیشلز پینل کا اعلان

image

انگلینڈ اور ویلز میں 12 جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے آل ویمن میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس پینل میں کسی بھی پاکستانی امپائر یا میچ ریفری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز کی نگرانی کی ذمہ داری مکمل طور پر صرف خواتین آفیشلز کے سپرد کی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 14 امپائرز اور 4 میچ ریفریز شامل ہیں۔

اس بار پینل میں کینڈیس لا بورڈ، گایاتری وینوگوپالن، کیرن کلاسٹے اور شاتھیرا جاکر جیسی پہلی مرتبہ اس بڑے ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی تجربہ کار امپائر کلیئر پولوساک ریکارڈ چھٹے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گی، جبکہ جیکولین ولیمز اور کم کاٹن پانچویں مرتبہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آفیشل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US