امریکا ایران کی تازہ جھڑپوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

image

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی نئی جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً ڈھائی فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 96 ڈالر 63 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے گزشتہ روز اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی تقریباً ڈھائی فیصد شرح کے اضافے کے ساتھ 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بدھ کے روز اس کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US