عید کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس بلند سطح پر بند

image

عید تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔پورے دن کے دوران مارکیٹ مثبت رجحان میں رہی اور دونوں کاروباری سیشنز کا اختتام بھی تیزی کے ساتھ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2381 پوائنٹس تک کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر 172,000 اور 173,000 کی سطحیں بحال کر لیں۔

اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2237 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 173,962 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق سرمایہ کار تیل کی قیمتوں میں ممکنہ بڑی کمی کے باعث پرامید ہیں، جس سے مہنگائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی توقع ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیل سے متعلق امیدوں نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US