فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ورلڈ نمبر ون اور ٹاپ سیڈ یانک سنر دوسرے راؤنڈ میں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
ارجنٹائن کے کھلاڑی یوہان مینیول سیروندولو نے پانچ سیٹس پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ سنر نے ابتدائی دو سیٹس 6-3 اور 6-2 سے اپنے نام کیے اور میچ پر مضبوط گرفت بنائی، تاہم تیسرے سیٹ میں وہ 5-1 کی برتری کے دوران کریمپس کا شکار ہو گئے اور طبی مدد بھی طلب کی۔
اس کے بعد یانک سنر کی کارکردگی متاثر ہوئی اور وہ اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے۔ کریمپس کے بعد انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں وہ تیسرے سیٹ سے لے کر پانچویں سیٹ تک مکمل طور پر دباؤ میں آ گئے۔
ارجنٹائن کے کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری تینوں سیٹس 6-1، 6-1 سے اپنے نام کیے اور ٹاپ سیڈ کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔