بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام فرنچائزز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو اسمارٹ سن گلاسز استعمال نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق اسمارٹ سن گلاسز میں جدید کمیونیکیشن، لائیو اسٹریمنگ، میسجنگ اور ویڈیو کالنگ جیسے فیچرز موجود ہوتے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات سامنے آئے ہیں۔
بی سی سی آئی کی جانب سے تمام 10 فرنچائزز کو 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔