بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے منفرد شوق کے ذریعے 858 مختلف ڈیزائن کے کاغذی کپ (پیپر کپ) جمع کر کے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔
57 سالہ سنیل جوزف نے بتایا کہ ان کا چیزیں جمع کرنے کا شوق بچپن میں ڈاک کے ٹکٹ، سکے اور ماچس کی ڈبیوں سے شروع ہوا تھا، جو بعد میں ایک تاحیات جنون میں بدل گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ریزر بلیڈز کے ریپرز، ایئرلائن بورڈنگ پاسز، کافی مگز اور ٹی بیگز سمیت مختلف اشیاء جمع کرتے رہے ہیں۔
سنیل جوزف اس سے قبل 2014 میں بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جب انہوں نے 5,986 فون کارڈز جمع کیے تھے۔