تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور نے چلی میں واقع دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر اتر کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 48 سالہ تنابورن سریکیونکوکورنکون نے جنوبی امریکی ملک چلی میں واقع آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کی جو سطح سمندر سے 5,442 فٹ بلند ہے۔
انہوں نے یہ چھلانگ 14 مارچ کو لگائی اور 2023 کے پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا، جو 5,317 فٹ بلندی پر قائم کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق وہ پیشے کے لحاظ سے رئیل اسٹیٹ بزنس اور یونیورسٹی پروفیسر ہیں جبکہ انہوں نے 2024 میں اسکائی ڈائیونگ کا آغاز کیا اور اب تک 1250 سے زائد جمپس مکمل کر چکے ہیں۔