امریکی تالاب سے خطرناک ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا برآمد، ماہرین حیران

image

امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک تالاب سے ایک خطرناک اور غیر معمولی ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا برآمد ہوا ہے جس نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

میساچوسٹس کے ایسیکس کاؤنٹی میں جنگلی حیات کے حکام کو اطلاع ملی تھی کہ ایک تالاب میں غیر مقامی اور مشتبہ کچھوا موجود ہے۔ کارروائی کے دوران حکام نے تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی ایلیگیٹر سنیپنگ کچھوا برآمد کر لیا۔

میساچوسٹس ڈویژن آف فشریز اینڈ وائلڈ لائف کے مطابق مقامی افراد نے ماہر حیاتیات سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد اس کی شناخت کی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ نسل عام طور پر لوزیانا سے جنوب مشرقی آئیووا تک گرم علاقوں میں پائی جاتی ہے اور میساچوسٹس کے سرد موسم میں زندہ رہنا مشکل ہوتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اس کچھوے کو غیر قانونی طور پر پالتو جانور کے طور پر رکھا گیا اور بعد میں تالاب میں چھوڑ دیا گیا۔ متاثرہ مادہ کچھوے کو نیو انگلینڈ وائلڈ لائف سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US