ایف بی آر کے ماتحت تمام ٹیکس دفاتر 30 اور 31 مئی کو کھلے رکھنے کا فیصلہ

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر اپنے ماتحت تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار 30 اور 31 مئی کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) معمول کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور مالی امور کی بروقت انجام دہی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی نارمل ورکنگ آورز کے تحت خدمات انجام دیتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US