ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز: قومی ٹیم کاسل ایونیو گراؤنڈ پہنچ گئی

image

آئرلینڈ میں کھیلی جا رہی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کاسل ایونیو گراؤنڈ پہنچ گئی ہے۔

قومی ویمنز ٹیم آج اس ٹرائی سیریز میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ہوگا جبکہ کھیل کا باقاعدہ آغاز رات 8:00 بجے ہوگا۔

پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے ٹرائی سیریز میں پاکستان کے تمام میچز پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US