وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ مرحلے میں ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے اگلے 7 روز کیلیے ہوگا۔
ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ڈیزل کی قیمت میں 6.80 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی گنجائش کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، اور یہ فیصلہ اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، جس کا مقصد عوام کو مہنگائی کے دباؤ میں ریلیف دینا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی فیصلے کر رہی ہے۔