قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج کی ادائیگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر وضاحت پیش کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انہیں حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ وسیم اکرم کے مطابق یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس میں کسی قسم کی افواہیں یا قیاس آرائیاں درست نہیں۔
سابق کپتان نے بتایا کہ اس روحانی سفر نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے اور ان کے دل میں ایک نئی روحانی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اس سال مصباح الحق اور ٹی وی میزبان فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی۔