فرنچ اوپن 2026 میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جہاں سابق چیمپئن نواک جوکووچ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
نواک جوکووچ کو برازیل کے 19 سالہ ٹینس اسٹار ژاؤ فونسیکا نے سنسنی خیز پانچ سیٹوں کے مقابلے میں شکست دی۔
جوکووچ نے ابتدائی دو سیٹس 4-6 اور 4-6 سے اپنے نام کیے، تاہم نوجوان برازیلین کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹس 3-6، 5-7 اور 5-7 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ژاؤ فونسیکا نے فرنچ اوپن کے سب سے بڑے اپ سیٹس میں سے ایک رقم کرتے ہوئے سابق عالمی نمبر ایک کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔