پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000 میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جانے والا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پاکستان کا 1000واں ون ڈے انٹرنیشنل قرار پایا۔
پاکستان سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ون ڈے کرکٹ میں ایک ایک ہزار میچز کھیل چکی ہیں۔
پاکستان نے اپنے گزشتہ 999 ون ڈے میچز میں 527 فتوحات حاصل کیں جبکہ 442 میچز میں شکست کا سامنا کیا۔ قومی ٹیم کے 9 میچز ٹائی اور 12 بے نتیجہ رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں اب تک 400 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کیا، جبکہ ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 399 رنز اور کم ترین مجموعہ 43 رنز رہا ہے۔