آئی پی ایل 2026 تنازعات کی نذر، مالکان اور کھلاڑیوں کے رویوں پر سوالات اٹھ گئے

image

دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی لیگ انڈین پریمیئر ؛یگ کا 2026 سیزن کرکٹ سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہا، جہاں مالکان کی مداخلت، کپتانوں کے استعفے، ویپنگ اور دیگر معاملات نے لیگ کے وقار پر سوالات کھڑے کر دیے۔

رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت نے پلے آف میں ناکامی کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کی کپتانی چھوڑ دی، جبکہ ٹیم کے مالک سنجیو گوئنکا کے رویے پر بھی تنقید کی گئی۔

اسی طرح سن رائیزر حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے کیمپوں میں بھی مالکان اور کھلاڑیوں کے تعلقات سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں۔

ٹورنامنٹ کے دوران بعض کھلاڑیوں کے ویپنگ کرتے ہوئے ویڈیوز بھی سامنے آئیں جس کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو سوشل میڈیا اور ڈسپلن سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرنا پڑیں۔

سیزن کے اختتام پر بی سی سی آئی نے اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی، جس پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ لیگ انتظامیہ نے یہ اقدام اتنی تاخیر سے کیوں کیا۔

مبصرین کے مطابق آئی پی ایل 2026 نے واضح کر دیا ہے کہ لیگ کے وقار اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کو کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان پر زیادہ مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US