پاکستان کرکٹ ٹیم میں مسلسل تجربات اور تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں نومبر 2024 سے اب تک 19 نئے کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کیپس دی جا چکی ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے ڈیبیو کرتے ہوئے اپنے ابتدائی اسپیل میں تین وکٹیں حاصل کر کے شاندار آغاز کیا۔
نئے کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، عاکف جاوید، عثمان خان، عبدالصمد، حسن نواز، معاذ صداقت اور دیگر شامل ہیں، جنہیں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران قومی ٹیم میں موقع دیا گیا۔
پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نئے ٹیلنٹ کو آزمایا جا رہا ہے۔
تاہم کرکٹ حلقوں میں مسلسل تبدیلیوں اور بار بار اسکواڈ میں ردوبدل کو ٹیم کی طویل المدتی منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان بھی قرار دیا جا رہا ہے۔