ایران امریکا ممکنہ ڈیل، تیل کی عالمی قیمتیں نیچے، اسٹاک مارکیٹ اوپر

image

ایران اور امریکا کے ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت پڑے۔ یہ ہفتہ اور مئی اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری کا مہینہ ثابت ہوا۔

عید تعطیلات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے دو دن ٹریڈنگ ہوئی۔اس ہفتے دو کاروباری سیشنز میں اسٹاک مارکیٹ 6118 پوائنٹس بلند ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 173963 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دو سیشنز میں اسٹاک مارکیٹ میں ایک ارب 6 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی، رواں ہفتے دو دن کی ٹریڈنگ میں سرمایہ کاروں کو 550 ارب روپے کا منافع ہوا۔

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ سرمائے کی مجموعی مالیت 19 ہزار 166 ارب روپے پر پہنچ گئی جبکہ مئی میں اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک انڈیکس میں 10969 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ مئی میں اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن میں ایک ہزار 144 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US