پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو مکمل ریلیف نہ مل سکا

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا اضافی بوجھ بھی بدستور قائم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 36 دنوں کے دوران حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین مرتبہ اضافہ اور تین مرتبہ کمی کی۔ تاہم ان رد و بدل کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پانچ ہفتے قبل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 36 روز کے دوران مجموعی طور پر 61 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد مختلف مراحل میں 33 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ اس کمی کے باوجود ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا خالص اضافہ اب بھی برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ کمی سے عوام کو جزوی ریلیف ضرور ملا ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی اور مجموعی اضافے کے باعث ایندھن کی قیمتیں اب بھی صارفین کے لیے بوجھ بنی ہوئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US