انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا۔
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔