ون ڈے میچ: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

image

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل آنے کے بعد راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں ٹریننگ سیشن کے دوران اپنی تیاریاں تیز کریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ منگل کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US