سخت بجٹ کی آمد اور ایران امریکا ڈیل میں تاخیر ، اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 3500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ 173 ہزار، 172 ہزار اور 171 ہزار پوائنٹس کی تین اہم نفسیاتی حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3362 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170 ہزار 600 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سخت بجٹ کے خدشات اور ایران و امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق خبروں نے سرمایہ کاروں کی نفسیات کو متاثر کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US