عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برینٹ کروڈ آئل 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح مربن خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس اور جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کے مضبوط اضافے کے بعد آج بھی مثبت زون میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔